سرگودھا، کیری ڈبہ اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک

اتوار 27 مئی 2018 15:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی سیراولپنڈی روڈ پر علاقہ موسی خیل کے قریب کیری ڈبہ اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں ایک خاندان کے سات افراد ہلاک ہوگئے۔جن کی میتیںایک ساتھ گھر پہنچیں تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔حادثہ جلد بازی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مرنے والے افراد روزہ سے بتلائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میانوالی سے جانے والے کیری ڈبہ میں سوار ایک ہی خاندان کے بچہ یاسر اور 2 خواتین زینب بی بی،غلام فاطمہ سمیت 7 افراد اکرم،عاصم،جاوید سوار تھے جو جائے وقوعہ پر جلد بازی میں تیز رفتاری کرتے ہوئے گاڑی کو اور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئے جس میں کیری ڈبہ سوارخاندان کے ساتوں افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔جس میں چار مرد دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔بد قسمت فیملی میانوالی سے اپنے گھر پہنچنے کی بجائے اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔جن کا تعلق رکھی کلری سے تھا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ان کے آبائی علاقہ بجھوا دیں۔جن کی اچانک ایک ساتھ میتیں گھر پہنچیں تو علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :