سٹیٹ بینک کی حالیہ مانیٹری پالیسی سیزرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کچھ کم ہو جائے گا

اتوار 27 مئی 2018 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی حالیہ مانیٹری پالیسی سیزرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کچھ کم ہو جائے گا۔ اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح سود بڑھانے سے افراط زر پر قابو پانے میں کچھ مدد ملے گی تاہم اس سے میگا پراجیکٹس، دیگرکاروباری سرگرمیوں اورملکی شرح نمو پر منفی اثر پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ شرح سود کو ساڑھے چھ فیصد تک لانے سے حکومت پر دبائو کچھ کم ہو جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے امپورٹ بل، تجارتی خسارے اور جاری حسابات کے خسارے میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت کو زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔ برآمدات اور ترسیلات کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے مگر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے تدارک کیلئے مرکزی بینککو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ مرکزی بینک جب تک مکمل طور پرخود مختار نہیں ہوجاتا اس وقت تک یہ ملکی معیشت میں اپنا کردارموثر انداز میں ادا نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :