مقبوضہ کشمیر ، شہید نوجوانوں کی پہلی برسی پر ہڑتال میں مکمل ہڑتال

اتوار 27 مئی 2018 15:30

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں سبزار احمد بٹ اور فیضان حمد بٹ کی شہادت کی پہلی برسی پر ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں اتوار کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دکانیںاور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ بھارتی فوجیوں نے سبزار احمد اور فیضان احمد کو 27مئی 2017کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :