مقبوضہ کشمیر ، عدالت نے بدنام زمانہ میجر گوگوئی کے بارے میں پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

اتوار 27 مئی 2018 15:30

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر نے پولیس سے بھارتی فوج کے بدنام زمانہ میجر لیٹول گوگوئی کی سرینگر کے ایک ہوٹل سے گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے انسانی حقوق کے کارکن اور انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کی طرف سے دائر عرضداشت کی سماعت کے بعد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

محمد احسن اونتو نے عرضداشت میں عدالت سے استعدا کی تھی کہ وہ ایس ایس پی سرینگر اور خانیار تھانے کے ایس ایچ او کو طلب کر کے ان سے اس بات کی وضاحت مانگے کہ ہوٹل سے گرفتاری کے بعد میجر گوگوئی کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں درج کی گئی۔ عرضداشت میں کہا گیا کہ بات واضح ہے کہ گوگوئی نے مذموم مقصد کے لیے ہوٹل میں کمرہ بک کرا یا تھا۔ عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت 30مئی کو مقرر کر دی۔