وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چنار باغ گلگت میں آزادی کی جوجہد کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

اتوار 27 مئی 2018 15:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چنار باغ گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی جدوجہد کے شہدا ء کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ خفیظ الرحمان، گورنر میر غضنفر علی خان ،وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر،ماروی میمن اور گلگت بلتستان اسمبلی اور جی بی کونسل کے ممبران بھی موجود تھے۔