گورنرمدینہ نے مسجد نبوی شریف میں 10ہزار معتکفین کیلئے جگہ مختص کردی

مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے نئی جگہ مختص کرنے سے کئی منفی پہلوئوں کا خاتمہ ہوگا،گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 15:40

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی شریف میں معتکفین کیلئے مختص جگہوں کا دورہ کیا۔ مسجد نبوی شریف کی چھت پر 10ہزار معتکفین کیلئے جگہ مختص کی گئی۔ گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا او رمتعکفین کو تمام سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دورے کے آخر میں شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے نئی جگہ مختص کرنے سے کئی منفی پہلوئوں کا خاتمہ ہوگا۔ اس سے پہلے معتکفین اپنا سامان مسجد نبوی شریف میں لے جاتے تھے ۔ غیر منظم طریقے سے سامان رکھا جاتا تھا۔ جہاں جگہ ملتی وہاں سو جاتے تھے۔ اس سے زائرین مسجد نبوی شریف کو مشکل پیش آتی تھی۔ اس تمام مشکلات پر قابو پانے کیلئے مسجد نبوی شریف کی چھت کا ایک حصہ معتکفین کیلئے مختص کر دیا گیا جہاں ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات مہیا کی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :