غزہ پٹی پر اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ،ایک زخمی

لہ باری سے قبل سرحدی باڑ کے نزدیک ایک دھماکا خیز آلہ پھٹا تھا،اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اتوار 27 مئی 2018 15:40

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) غزہ پٹی پر اتوار کی صبح اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک نے غزہ پٹی کے جنوب میں حماس کے ایک ٹھکانے کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ گولہ باری سے قبل سرحدی باڑ کے نزدیک ایک دھماکا خیز آلہ پھٹا تھا۔دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح کے مشرق میں ہونے والی گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :