ڈی آئی خان، اتفاقیہ گولی کا نشانہ بن کر ایک شخص زخمی

اتوار 27 مئی 2018 16:00

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ڈی آئی خان میںپستول کی اتفاقیہ گولی کا نشانہ بن کر ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود پشہ پل کے قریب جواں سالہ نور خان ولد شیرزمان اپنے گھر کی بیٹھک میں پستول صاف کررہاتھاکہ غفلت اور بے احتیاطی کے سبب اچانک گولی چل گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اسے ہسپتا ل منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے زخمی کے خلاف غفلت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :