اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کا رتہ کلاچی سبزی منڈی پر چھاپہ،15کمیشن ایجنٹ گرفتار

اتوار 27 مئی 2018 16:00

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے اتوار کے روز الصبح رتہ کلاچی سبزی منڈی پر چھاپہ کے دوران سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں کو چیک اورزائد ریٹس پر اشیاء خودونوش فروخت کرنے پر پندرہ کمیشن ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر منافع خوروں پر اسی ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے ۔ فہید اللہ خان نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران گرانفروشوں کیخلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی ۔