فا ٹا کی طرح جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے پیپلز پارٹی تاریخی کردار ادا کریگی ،ْبلاو ل بھٹو زرداری کا دعوی

اتوار مئی 16:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ فا ٹا کی طرح جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے پیپلز پارٹی تاریخی کردار ادا کرے گی انہوں نے پیپلز پارٹی نور شاہ کے صدر ذاکر حسین برال کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے باتیں کر تے ہوئے کہا کہ بی بی شہید بے نظیر بھٹو نے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ کا حصہ بنانے کے لئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا لیکن سازشی ٹولہ آڑے آیا اور مسلم لیگ (ن) نے بھی مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

اب بھی عام جماعتوں اور اپوزیشن کے تاریخی کردار سے بھی قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری ہوئی ۔۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پنجاب سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لئے میدان میں نکل آئیں ۔۔شہید ذو الفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن جمہوریت اور عوام کی خوشحالی کے ویژن کو پورا کر نے کے لئے صلاحیتیں وقف کر دیں۔