نواز لیگ اور پی ٹی آئی والے اقتدار کے بھو کے ہیں انہیں عوام کی خدمت سے کو ئی سروکارنہیں ،ْمیر چنگیز خان جما لی

عوام کی خدمت کا منشور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے ،سی پیک پیپلز پارٹی کی مر ہون منت ہیں ،سابق وفا قی وزیر سائنس ٹیکنا لوجی

اتوار 27 مئی 2018 16:10

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پا کستا ن پیپلز پا رٹی بلوچستا ن کے سینئر صوبائی نا ئب صدر سابق وفا قی وزیر سائنس ٹیکنا لوجی میر چنگیز خان جما لی نے کہا ہے کہ نواز لیگ اور پی ٹی آئی والے اقتدار کے بھو کے ہیں انہیں عوام کی خدمت سے کو ئی سروکار نہیں عوام کی خدمت کا منشور صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے سی پیک پیپلز پارٹی کی مر ہون منت ہیں اس گیم چینجر منصو بے سے بلو چستان کو مستفید کیا جا ئے پی پی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں انتخا بات میں کا میا بی حا صل کر کے عوام کی بھر پور خدمت کر ینگے ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے ریلوے گرائو نڈ ڈیرہ اللہ یار میں پیپلز پارٹی کی جا نب سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقد جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا جلسے سے پیپلز پارٹی کی صو با ئی کونسل کے ممبر میر حیدر خان جما لی ، میر احمد نواز کھو سہ ، میر جعفر جمالی سمیت دیگر نے بھی خطا ب کیا میرچنگیز جما لی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے منشور کے مطا بق عوام کی خدمت کی ہے بلو چستان کے عوام کیلئے آغا ز حقوق بلو چستان پیکچ کے تحت ہزارو ں نو جوانو ں کو نو کریا ں اور روزگار کے مواقع فراہم کیے اور اٹھا رویں ترمیم پاس کر کے تما م اختیارات صو بو ں کو دیے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لا کھو ں گھرانو ں کی ما لی کفا لت کی۔

(جاری ہے)

موجو دہ حکمرانو ں نے عوام کو دھو کے کے سوا کچھ نہیں دیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی وزارت کے دور میں علا قے کی تر قی کیلئے کا م کیا مگر بد قسمتی سے مو جودہ پا نچ سا لو ں میں عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے کو ئی اقدات نہیں کیے گئے کروڑوں روپے من پسندو ں میں با نٹ دیے گئے مگر اجتما عی کام نہیں کیے ہمیں اقتدار ملا تو ڈیرہ اللہ یار کے مسائل کو ترجیح بنیا دوں پر حل کر ینگے اور شہر کے پیچیدہ مسئلے پینے کے صاف پا نی کی فراہمی کے منصوبے لگا ئیں گے اور زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا ئیں گے تا کہ زراعت ترقی کر سکے ان کا کہنا تھا کہ عام انتخا بات میں عوام مفاد پرستو ں کو مسترد کر کے پیپلز پارٹی کے امیدوارو ں کو کا میاب کریں۔