ساہیوال،پولیس نے کھو کھا بازار میں بیوی پر مبینہ تشدد اور ٹانگیں توڑنے کے الزام میں اسکے شوہر لیاقت علی کو گرفتار کر لیا

اتوار مئی 16:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پولیس تھانہ سٹی نے کھو کھا بازار میں بیوی پر مبینہ تشدد اور ٹانگیں توڑنے کے الزام میں اسکے شوہر لیاقت علی کو گرفتار کر لیا اور چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجمہ ثناء نے الزام لگایا ہے کہ اسکی بیٹی آسیہ کو اس کے خاوند لیاقت نے آسیہ کی جائیداد اپنے نام کرا نے کے لئے کہا تو انکار پر ملزم اور اسکے تین ساتھیوں نے آسیہ کو تشدد کر کے اسکی ٹانگیں توڑ دیں جسے سول ہسپتال دا خل کرا دیا ہے ۔مزید تفتیش جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :