بند روڈ پر پیاز سے بھرا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق ،دو شدید زخمی

حادثے کے بعد ٹریفک کا نظام معطل ،تین گھنٹوں کے بعد ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا

اتوار مئی 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) بند روڈ پر میاں منشی ہسپتال کے قریب پیاز سے بھرا ٹرک الٹنے کے نتیجے میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ،حادثے کے بعد ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا تاہم تین گھنٹوں کے بعد ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار ی کے باعث پیش آیا اور ٹرک الٹنے سے سڑک پر دور دور تک پیاز کی بوریاں بکھر گئیں ۔

حادثے کے نتیجے میں ایک نا معلوم راہگیر جاں بحق جبکہ دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری امدادی کارروائیاں شرو ع کرکے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ٹرک کو ہٹانے کیلئے لائی گئی کرین بھی خراب ہو گئی تاہم تین گھنٹوں کے بعد ٹرک کو ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔