مالی سال کے 8 مہینوں میں ملک میں گیس کی کھپت میں 20فیصداضافہ

اتوار 27 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) رواں مالی سال کے 8 مہینوں میں ملک میں گیس کی کھپت میں 20فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔سرکاری ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ جولائی سے لیکرفروری تک ملک 3887 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 3,205ملین کیوبک فٹ گیس کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق 12829کلومیٹرٹرانسمیشن، 1لاکھ32ہزار65کلومیٹرترسیلی اور34ہزار631کلومیٹرسروس لائن کے ذریعے 8.9ملین صارفین کوخدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت ملک میں گیس کی طلب کو پوراکرنے اورگیس کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے دانش مندانہ پالیسیوں پرگامزن ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال کے 8مہینوں میں سوئی نادرن اورسوئی سدرن نے 328کلومیٹر ٹرانسمیشن، 8861کلومیٹرترسیلی اور1216کلومیٹرسروس لائن کی تعمیرمکمل کی اوراس کے ذریعے 231دیہات اورقصبوں کوگیس نیٹ ورک کے ذریعے منسلک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اس عرصہ میں گیس کمپنیوں نے ٹرانسمیشن کے منصوبوں میں 1351ملین، ڈسٹری بیوشن 10202ملین اور دیگر منصوبوں میں 11198ملین روپے کی سرمایہ کاری کی۔اس کے علاوہ اس عرصہ میں 4لاکھ 26ہزار721گھریلوں کنکشن سمیت کل 4لاکھ28ہزار282کنکشن کااجراء کیا، ان میں 1519کمرشل اور42صنعتی کنکشن شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :