انگلینڈ کو بدترین شکست
شاہینوں نے لارڈز ٹیسٹ اپنے نام کرلیا
فہد شبیر اتوار 27 مئی 2018 16:33
(جاری ہے)
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عامر اور محمد عباس نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔انگلینڈ کے کل کے ناٹ آﺅٹ بلے باز جوس بٹلر کھیل شروع ہونے کے آغاز میں ہی محمد عباس کا شکار بن گئے اور اگلے ہی اوور میں محمد عامر نے مارک وڈ کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کروایا۔
اس کے بعد محمد عباس نے سٹورٹ براڈ کو صفر کے سکور پر آﺅٹ کر دیا۔ انگلینڈ کی آخری وکٹ محمد عامر نے حاصل کی جب انھوں نے ڈوم بیس کو بولڈ کر دیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عامر اور محمد عباس نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔گذشتہ شب جوز بٹلر اور ڈوم بیس نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 126 قیمتی رنز جوڑے۔ جب یہ دونوں بلے باز کریز پر آئے تو صرف 110 کے سکور پر انگلینڈ کی چھ وکٹیں گر چکی تھیں اور بظاہر اس پر اننگز کی شکست کے خطرے منڈلا رہے تھے لیکن ان دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی فاسٹ باﺅلروں اور شاداب خان کو بہت عمدگی سے کھیلا اور میچ تیسرے روز ختم کرنے کی امید توڑ دی۔یاد رہے کہ بابر اعظم کے زخمی ہونے کی وجہ سے پاکستان کے پاس اس میچ میں ایک وکٹ کم ہوگی۔میچ کے دوسرے روز بابر اعظم 68 کے انفرادی سکور پر بین سٹوکس کے ایک باﺅنسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ پاکستانی ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کلف ڈیکن نے بعد میں بتایا کہ’ بدقسمتی سے ایکسرے میں ان کی بائیں کلائی میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی۔ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف بقیہ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹاپ سکورر بھی بابر ہی رہے تھے، ان کے علاوہ پاکستان کے ٹاپ آڈر نے اچھی کارکردگی دکھائی، اظہر علی نے 50، اسد شفیق نے 59 اور شاداب خان نے 52 رنز بنائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.