کسی کوبھی ناجائز منا فع خوری کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی،علی اکبربھٹی

اتوار 27 مئی 2018 16:40

وہاڑی۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبربھٹی نے علی الصبح سبزی و فر وٹ منڈی وہاڑی کا دورہ کیا اور مختلف آڑھتوں پر جا کر اپنی نگرانی میں نیلا می کرائی اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو تعین کرایا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے اس مو قع پر کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے کسی کوبھی ناجائز منا فع خوری کرنے کی اجاز نہیں دی جائے گی، ہر روزاپنی نگرانی میں نیلا می کرائی جا تی ہے تاکہ ناجائزہ طور پر قیمتوں میں اضافہ نہ ہو سکے، ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کر ناہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، تمام افسران اپنی ڈیوٹیاں احسن طر یقے سے ادا کر رہے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہو لیات فراہم کی جاسکیں، انہوں نے مز ید کہا کہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی کو الٹی پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے اسی طر ح سبزی منڈی میں صفائی پر بھی توجہ دی جائے، قبل ازیں گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے رمضان بازار وہاڑی اور بوریوالا کا بھی اچانک دورہ کیا اور سبز یوں پھلوں ، آٹا، چینی اور کر یانے کے سٹالوں کا معا ئنہ کیا، اشیائے خوردنی کی کوالٹی ،وزن اورقیمتوں کو بھی چیک کیا ،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق رمضان بازاروں میں عوام کو اعلی کو الٹی تمام ضروریات زندگی کی چیزیں سستے نر خوں پرفراہم کی جارہی ہیں جس سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل رہا ہے اسی طرح مارکیٹ کمیٹی کی فیئر پرائس شاپ پر 17چیزوں پر سبسڈی دی گئی ہے ،چینی اور آٹا بھی ما رکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کیا جا رہا ہے جس سے عوام براہ راست مستفید ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :