نوجوانوں کی تربیت کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کے پہلے اوردوسرے مرحلے میں مجموعی طورپر 95ہزار گریجوویٹس کو انٹرن شپ کی پیشکش

اتوار 27 مئی 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) نوجوانوں کی تربیت کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کے پہلے اوردوسرے مرحلے میں مجموعی طورپر 95ہزار گریجوایٹس کومختلف سرکاری اورنجی شعبوں کے اداروں میں انٹرن شپ کی پیشکش کی گئیں۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ایک عہدیدارنے اے پی پی کو بتایا کہ یہ بات بہت حوصلہ افزاء ہے کہ انٹرن شپ کرنے والے بیشترگریجوایٹس کو یا توروزگارمل گیا اوریاانہوں نے خود سے روزگارکاآغاز کردیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ زیادہ ترانٹرنیزفریش گریجوایٹس ہیں جنہوں نے ماسٹرز اوربی ایس ڈگری کے پروگرام مختلف یونیورسٹیوں سے مکمل کئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپریل مئی 2016میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کا آغازکیا جس میں نوجوانوں کوتربیت کی فراہمی ایک اہم نکتے کے طورپرشامل تھی۔اس پروگرام کے تحت 16سال کی تعلیم، ایسوسی ایٹ انجبئیرنگ میں 3سالہ ڈپلومہ یا وفاق المدارس سے شہادت عالمیہ کی سند لینے والوں کو 12ماہ تک انٹرن شپ دی جاتی ہے، اس دوران ان انٹرنیزکو تقریباً15ہزارروپے ماہانہ مشاہیرہ بھی دیا جاتاہے۔