ملک میں25جولائی کو عام انتخابات کااعلان خوش آئند ہے، میاں مقصود احمد

اتوار 27 مئی 2018 17:00

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ رواں سال25جولائی کو ملک بھر میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کااعلان خوش آئندہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ملک میں شفاف،غیر جانبدار اور دھاندلی سے پاک انتخابات کے انعقاد کویقینی بنائے۔جمہوری تسلسل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرزکومل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔الیکشن کمیشن 2018کے انتخابات میں انتخابی قواعدوضوابط پر سختی سے عمل درآمدکروائے تاکہ ملک وقوم کو بے داغ،باکردار،مخلص اور محب وطن قیادت میسر آسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔