ضلعی پولیس کی جانب سے مرکزی مال خانہ کی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا

اتوار 27 مئی 2018 17:10

اوکاڑہ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ریکوری کے دوران برآمد ہونے والا سامان کو ضائع ہونے سے بچانے اور شہریوں تک اس سامان کی واپسی تک سامان محفوظ بنانے کے لیے ضلعی پولیس کی جانب سے بنائے جانے والا ضلعی مال خانہ مکمل فعال کر دیا گیا ہے جو کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مال خانہ کی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ذونیر ااظفر اور ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق بھی موجودتھے ۔ ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس جب کسی مقدمہ میں کوئی چیز برآمد کرتی تھی تو اُ س کو محفوظ رکھنے جانے کے سلسلہ میں ضلعی پولیس کو مشکلات کا سامنا تھا جس کو مدنظررکھتے ہوئے ضلعی مال خانہ کو انتہائی مختصر میعاد میں مکمل کرتے ہوئے مکمل فعال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی صد رسرکل کے آفس ملاحظہ کیا دوران ملاحظہ انہوںنے صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق اور ان کے ماتحت عملہ کو شاباش اور تعریقی سرٹیفکیٹ معہ نقد انعام کا اعلان کیا ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی صدر سرکل میں سائلین کے لیے بنائے گئے نئے شیڈ کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :