پاکستان میں مغربیت لانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے۔مفتی کفایت اللہ

اتوار 27 مئی 2018 17:10

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی راہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام اسلام کی بنیاد پر ہوا اور مجلس عمل کا بیانیہ اس مقصد کے گرد گھومتا ہے ۔ وہ ضلع مانسہرہ کے مختلف مقامات مسوال ، کنیٹ ، شہیلیہ ، بیدڑہ ، پھلڑہ ، پانو ڈھیری ، بلہگ بالا ، موڑبفہ اور دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مغربیت لانے کی کوشش کی جارہی ہے جو ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے، ان چیلنجوں کو سامنامتحدہ قوت سے کرنے کیلئے مذہبی قیادت میدانِ عمل میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ علماء اور مذہبی قوتیں ملک کے نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور مجلس عمل کا اتحاد ہی طاغوتی قوتوںکے راستے میں رکاوٹ ہو سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، رمضان المبارک میں اپنے گناہوں کی بخشش کے ساتھ ساتھ ملک کو کرپٹ عناصر سے نجات دلانے کیلئے عہد کرنا چائیے ،۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم کو جذباتی اور الزامی آلودگی سے پاک رکھ کر خوش اسلوبی سے چلائیں اورمثبت انداز میں اپنا مؤقف عوام کے سامنے پیش کریں۔