کینٹ پولیس نے ماں کوقتل کرنے والابدبخت بیٹاگرفتارکرلیا۔ملزم ذہنی توازن کھوچکا ہے۔پولیس

اتوار 27 مئی 2018 17:10

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) کینٹ پولیس نے ماں کوقتل کرنے والابدبخت بیٹاگرفتارکرلیا۔ملزم ماں کو قتل کرنے کے بعد ذہنی توازن کھوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوکینٹ سرداررفیق کے مطابق ایک ہفتہ قبل گھریلوتنازعہ پرنثار نامی شخص نے اپنی والدہ مسماةرشیدہ بی بی کے گلے میں پھندا ڈال کرقتل کیا تھا۔مقتولہ کے دوسرے بیٹے کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اپنا ذہنی توازن کھوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :