سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کا ”راز“ بتا دیا

نوجوان لڑکوں سے اپنے ٹیلنٹ سے پورا پوراانصاف کیا:قومی کپتان

اتوار 27 مئی 2018 17:12

سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں کامیابی کا ”راز“ بتا ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مئی 2018 ء) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں کامیاب کا راز بتا دیا ۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن سے گفتگو کرتے ہوئے سر فراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے کیوں کہ ان نوجوان لڑکوں سے اپنے ٹیلنٹ سے پورا پوراانصاف کیا ہے ،جب ہم یہاں پہنچے تو انتہائی ناتجر بہ کار ٹیم لیکر آئے تھے لیکن ہمیں خود پر بھروسا تھا،ہمارا باﺅلنگ یونٹ انتہائی بہترین ہے اور کوچنگ سٹاف نے بھی ان پر بہت محنت کی اور انہیں گیند آگے رکھنے کا کہا،جس طرح سے ہمارے باﺅلرز نے بلے بازوں کا کام آسان کیا وہ شاندار تھا،ہم نے اپنی فیلڈنگ پر بھی بہت کام کیا اور کئی اچھے کیچز بھی پکڑے،آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ بہت مشکل تھا،جس طرح ہم نے اس میچ میں کامیابی حاصل کی وہ ہمارے اعتماد کے لیے بہت اچھا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 64 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 12 کے مجموعے پر اظہر علی 4 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اظہر علی کے آﺅٹ ہونے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کے لیے حارث سہیل وکٹ پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

حارث سہیل نے چوکا لگا کر میچ کا خاتمہ کیا۔حارث سہیل 32 گیندوں پر 39 اور امام الحق 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔میزبان انگلش ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا تو مجموعی سکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد بٹلر 67 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی مارک ووڈ تھے جو 4 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بنے جب کہ براڈ بغیر کوئی رنز بنائے محمد عباس کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔

242 کے مجموعی سکور پر ڈومینگ بیس 57 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے اور مہمان ٹیم نے 63 رنز کی برتری حاصل کی۔میزبان ٹیم کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے چار، 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ یاد رہے کہ گرین کیپس نے اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں 363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :