سیدہ خدیجة الکبریٰ ؓحسُنِ سیرت ،بلند کردار اور شرافت کانمو نہ تھیں، شاہ عبد الحق

اتوار 27 مئی 2018 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے میمن مسجد میں اُم المومنین سیدہ خدیجة الکبریٰ ؓ کے یوم وصال کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ سیدہ خدیجة الکبریٰ حسن ِ سیرت، اعلیٰ اخلاق ،بلند کردار ، عزت و عظمت، شرافت کا نمو نہ تھیں، آپ نے اپنے مال کے ذریعے دین اسلام کی خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو مکرم و محترم مقام عطا کیا اسلام نے عورت کو جو حقوق دیئے وہ دنیا کے دیگر مذاہب دینے سے قاصر ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھا کہ سیدہ بی بی خدیجہ کے کردار سے روشنی حا صل کر کے ایک عورت ماں، بہن، بیٹی اور بہوکے طور پر خاندان اور معاشرے کے لئے تعمیری کردار ادا کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں ایسی نسل پروان چڑھے گی جو امت کے زوال کو عروج میں بدل کر اسلام کو پھر سے ایک معاشی اور سیا سی قوت بنا دے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی تاریخ ’’حقوق نسواں ‘‘کے حوالے سے نہا یت درخشندہ روایات کی امین رہی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان خواتین اُمہا ت المومنین ؓ کی سیرت و کردار کو مشعل ِ راہ بناتے ہوئے اپنی زندگی کی راہیں متعین کریں اسی میں فلاح و کامیابی مضمر ہے۔

متعلقہ عنوان :