سندھ اسپورٹس بورڈ ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

اتوار مئی 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے اشتراک سے ’’ ایس ایس بی ٹرافی رمضان المبارک باسکٹ بال ٹورنامنٹ ‘‘ کا آغاز ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچزآرام باغ باسکٹ کورٹ پر کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ میں ونٹ یونٹ باسکٹ بال کلب نے کراچی کولٹس کو 49-28 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے طلال احمد نے 18،شہریار نے 13اورکاشف حسین نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے جبکہ رنر اپ ٹیم کراچی کولٹس کے سفیر حسین 10،ظہیمی 10اور محمود حسین نے 7پوائنٹس اسکور کئے ۔ ریفریز کے فرائض نزاکت حسین ،ممتاز احمد اور زین العابدین نے انجام دیئے جبکہ میچ ڈائریکٹر ذعیمہ خاتون ،ٹیکنیکل آفیشلز ذاہد ملک اور محمد یعقوب تھے۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی ایم سی سائوتھ کے کوآرڈینٹر حبیب حسن بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،عبدالناصر ،طارق حسین اور دیگر موجود تھے۔ مہمان خصوصی سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعاوف کرایا گیا۔