بری امام کمپلیکس کے تعمیراتی منصوبہ کے دوسرے مرحلے پر کام کاآغاز جلد ہوگا،پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہرمحمود

اتوار مئی 17:40

اسلام آباد۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقہ نورپورشاہاں میں حضرت بری امام کمپلیکس کے تعمیراتی منصوبہ کے دوسرے مرحلے پر کام کاآغاز جلد ہوگا۔۔سی ڈی اے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرنارتھ طاہرمحمود نے اے پی پی کوبتایا کہ پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد فنڈز کی کمی کی وجہ سے دورسرے مرحلے کے تعمیراتی کام کاآغازنہیں ہوسکا تھا۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں 5کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوجائیں گے جس کے بعد تعمیراتی کام کاآغازکیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چنددن قبل چیف کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں اس حوالے سے ہداہات جاری کی گئی۔ اس اجلاس میں سی ڈی اے اورمحکمہ اوقاف کے حکام نے بھی شرکت کی تھی۔انہوںنے بتایا کہ دوسرے مرحلے پر 600ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، یہ چارحصوں پرمشتمل ہوگا اورہرحصہ 150ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ 50 ملین فنڈز ملتے ہی مزارکمپلیکس میں وضو، طہارت خانوں اورٹوائلٹس کی تعمیرکاکام ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ پورامنصوبہ 7 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگاجس میں مسجد،وضوخانہ، طہارت خانہ، لنگر، محفل سماع کیلئے جگہ اوراووہیڈ تینک سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :