خواجہ سعد رفیق سے ادھورے منصوبے کا افتتاح کرانے کی کوشش ناکام

ادھورے منصوبے کا افتتاح کرانے کی کوشش پر وفاق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے محکمے کی ہوشیاری پکڑ لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 27 مئی 2018 17:50

خواجہ سعد رفیق سے ادھورے منصوبے کا افتتاح کرانے کی کوشش ناکام
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مئی 2018ء) محکمہ ریلوے کی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ادھورے منصوبے کا افتتاح کرانے کی کوشش ناکام کوشش، ادھورے منصوبے کا افتتاح کرانے کی کوشش پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے محکمے کی ہوشیاری پکڑ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کا اسی فیصد تعمیراتی کام مکمل ہواہے لیکن انتظامیہ نے خواجہ سعد رفیق کو افتتاح کیلئے بلالیا۔

خواجہ سعد رفیق نے ادھورے منصوبے کاافتتاح کرانے کی کوشش بھانپتےئ ہوئےاسٹیشن کے افتتاح کے لیے لگائی جانے والی تختی ہٹوادی۔ میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن کا اسی فیصد کام مکمل ہواہے، اب اس منصوبے کا افتتاح موجودہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہی ہوگا۔

(جاری ہے)

سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انتخابات کی آمد آمد ہے اور سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، دوسری جانب مخالفین نے الزامات کا سلسلہ مزید تیز کردیا ہے لیکن الزامات لگتے رہتے ہیں اور قافلے چلتے رہتے ہیں ۔

مخصوص لوگ مخصوص ایجنڈے کے تحت الزامات لگاتے رہتے ہیں ، جتنی چاہے پیشیاں کرائیں فیصلہ اللہ تعالی کی ذات اور عوام نے کرنا ہے ،جتنا کوئی چاہے پراپیگنڈا کرے 25جولائی2018 کو عوام کارکردگی کی بنیاد پر بہتر فیصلہ کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نے اسددرانی کی کتاب نہیں پڑھی اس لیے اس پرکوئی تبصرہ نہیں کروں گا، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ لوگ اسد درانی کی کتاب پڑھے بغیر ہی غداری کا تبصرہ کررہے ہیں۔ ملک میں کوئی غدار نہیں سب محب وطن ہیں اور ہر کسی کو حدود میں رہتے ہوئے بات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے،تقریروں اور تبصروں کی اجازت ہونی چاہیے۔سعد رفیق نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔