خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب کا میڈیا نمائندوں اور کارکنوں پر تشدد اور میڈیا کی گاڑیوں پر حملوں کی شدید مذمت

آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آج برورز پیر 28 مئی کو تین بجے پریس کلب میں مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اتوار 27 مئی 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) خیبر یونین آف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب نے جمعیت علماء اسلام کے مظاہرین کی جانب سے میڈیا نمائندوں اور کارکنوں پر تشدد اور میڈیا کی گاڑیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آج برورز پیر 28 مئی کو تین بجے پریس کلب میں مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر سیف الاسلام سیفی اور پشاور پریس کلب کے صدر عالمگیر خان نے مشترکہ بیان میں اتوار کے روز 27 مئی کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے جمعیت علماء اسلام کے احتجاج میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز پر مظاہرین کی جانب سے تشدد اور میڈیا کی کئی گاڑیوں اور ڈی ایس این جیز پر پتھرائو کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی پتھرئو کی وجہ سے نیو نیوز ، ڈان نیوز اور اب تک نیوز کی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچالیکن کئی صحافی اور میڈیا کارکن زخمی بھی ہوئے۔خیبر یونین اف جرنلسٹس اور پشاور پریس کلب نے جمعیت علماء اسلام سے متعلق مزید فیصلے کرنے کیلئے پیر 28 مئی کو تین بجے مشترکہ مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔