فاٹا بل کی منظوری سے جہاں پارلیمنٹ کا وقار بحال ہوا ہے وہاں پر قبائلی عوام کی دیرینہ خواہش بھی پوری ہوئی ہے‘اعجاز چوہدری
نواز شریف کے ملک دشمنی بیانیے نے عالمی سطح پر ملک کو بڑا نقصان پہنچا یا ہیں،تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کریں گی‘تقریب سے خطاب
اتوار 27 مئی 2018 18:20
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ن لیگ کو چھوڑ کر کارکن پی ٹی آئی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں ،نواز شریف کے ملک دشمنی بیانیے نے عالمی سطح پر ملک کو بڑا نقصان پہنچا یا ہیں،تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کریں گی،ن لیگ والے اپنی شکست کے خوف سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
ن لیگی چھو ڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے کو ساتھوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو فاٹا سمیت ملک بھر میں ایسے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے ہوگا جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو اور وہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قبائلی علاقوں میں جب پاکستانی قانون کا اطلاق ہوگا تو اس میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا مگر اس کے باوجود خوش آئند امر یہ ہے کہ فاٹا کی عوام کو دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے ، اس بل کی منظوری سے ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑی ہے کیونکہ ان لوگوں کی شروع دن سے ہی یہی کوشش تھی کہ فاٹا انضمام کے مسئلے کو طول دیا جائے ۔انہوںنے مزید کہاکہ عام انتخابات کے قریب آتے ہی روایتی و موروثی سیاستدانوں کا اجتماع عوام کو دھوکہ دینے میں لگا ہوا ہے مگر اب کی بار عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ نام نہاد اور بے وفا سیاستدان مسائل سے چھٹکارے کا نعرہ لگا کر ایک با ر پھر اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنا چاہتے ہیں ،اس لئے عوام کو دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.