پسنی میں ماہ صیام میں بجلی کی بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری،شہری پریشان، معمولی آندھی سے بجلی کئی گھنٹوں غائب

اتوار 27 مئی 2018 18:20

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) پسنی میں ماہ صیام میں بجلی کی بریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری،شہری پریشان، معمولی آندھی سے بجلی کئی گھنٹوں غائب ہونا اب روز کا معمول بن چکی ہے، پسنی کے کمرشل فیڈر میں 20 گھنٹے بعد بجلی بحال۔

(جاری ہے)

کاروبار ٹھپ ہوکے رہ گئی، تفصیلات کے مطابق پسنی کے کمرشل فیڈر میں گذشتہ دن بارہ بجے بجلی کی بریک ڈاؤن ہوگئی تھی،جو کہ آج صبح نو بجے بحال کیا گیا، پسنی کے کمرشل فیڈر میں آبادی کے ساتھ پسنی کے فش کمپنیوں اور آئس فیکٹری کو بجلی فراہم کیا جاتا ہے، طویل بریک ڈاؤن سے کاروباری طبقے کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،جبکہ پسنی میں معمولی آندھی سے بجلی کئی گھنٹوں تک غائب ہونا اب روز کا معمول بن چکی ہے، ماہ صیام میں بجلی کی بریک ڈاؤن میں مذید اضافہ ہو جاتا ہے،جس سے شہریوں اور کاروباری طبقے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :