نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کیلئے شہباز شریف اور محمود الرشید کے درمیان (آج )دوبارہ ملاقات ہو گی

اتوار 27 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری پر مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کے درمیان آج ( پیر) کے روز دوبارہ ملاقات ہو گی ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کے درمیان جمعہ کے روز پہلی ملاقات ہو چکی ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے دو دو نام تجویز کیے تاہم قیادت سے مشاورت کے لئے دونوں فریقین نے ایک دوسرے سے وقت مانگا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں اس حوالے سے اپنی اپنی جماعتوں سے حتمی مشاورت کر چکی ہیں اورآج پیر کو ہونے والی ملاقات میں حتمی فیصلے سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پہلی مشاورت میں کامران رسول، ناصر کھوسہ، جسٹس (ر)سائر علی اور طارق سلیم ڈوگر کے نام زیر بحث ہیں تاہم یہ نام حتمی نام نہیں اور دوسری ملاقات میں قیادت سے حاصل ہونے والی رہنمائی کو سامنے رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ ہو گا۔