انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،نجم سیٹھی

اتوار مئی 18:40

لاہور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ،،پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کے مالک جاوید خان آفریدی ،سابق کرکٹرز رانا نوید الحسن ،سابق وفاقی سیکرٹری سپورٹس اشرف خان ،،پنجاب اسمبلی کرکٹ ٹیم کے رکن رانا علی سلمان خان اور کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے قومی کرکٹ ٹیم کی لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف نو وکٹوں سے تاریخی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے اسے ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے ،،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کی انگلینڈ کے خلاف لارذ ٹیسٹ میں فتح تاریخی ہے جو کہ یونٹی ،فیتھ ،ڈسپلن اور پرفیشنل ازم کی بدولت ہوئی ،میں اس تاریخی فتح پر کپتان سرفراز احمد ،ہید کوچ مکی آرتھر اور ٹیم کے تمام اراکین اور عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔