2017 میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال مایوس کن رہی ،ْہیومن رائسٹ کمیشن کی رپورٹ

اتوار 27 مئی 2018 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے سالانہ جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2017 میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال مایوس کن رہی۔کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سال 2017 کی جائزہ رپورٹ پیش کر دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2017 میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال مایوس کن رہی، بلوچستان اور سندھ میں جبری گمشدگی کے 2000 واقعات پیش آئے، جبکہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

ایچ آر سی پی کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان میں 545 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، مختلف علاقوں سے 90 تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ فرقہ واریت کے باعث 319 انسانی جانیں ضائع ہوئی، اس کے علاوہ بلوچستان میں خواتین کے خلاف جرائم کے 350 کیسز رجسٹر ہوئے