تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا اپنا صوبہ خیبرپختون خوا کھنڈر بن چکا ہے ،ْخواجہ آصف

25 جولائی کو عوام کی عدالت میں کارکردگی لے کر جائیں گے ،ْمیڈیا سے گفتگو

اتوار 27 مئی 2018 18:50

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا اپنا صوبہ خیبرپختون خوا کھنڈر بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کی قیادت میں جو ترقی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، پانچ سال قبل لوڈ شیڈنگ کا عذاب تھا جو اب ختم ہوگیا ہے، کراچی میں امن وفاقی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، 25 جولائی کو عوام کی عدالت میں کارکردگی لے کر جائیں گے، ہمارے بے مثال کاموں کی تعریف ہمارے مخالفین بھی کررہے ہیں ہمارا مقابلہ سندھ اور کے پی والے نہیں کرسکتے، اصل تبدیلی تو ہم لے کر آئے ہیں جب کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کا اپنا صوبہ کے پی کے کھنڈر بن چکا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے وفاقی وزیر دانیال عزیز کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے تھپڑ مارا تو اسے شاباش دی گئی ،ْعدم برداشت پی ٹی آئی کی سیاست کا کلچر ہے اور ان کی تربیت میں شامل ہے ، اختلافات جمہوریت کا حسن ہے لیکن ایسیاختلافات نہیں ہونے چاہئیں، یہاں سیاست ذاتی اور خونی دشمنی میں تبدیل ہو رہی ہے سیاست ممکنات کا عمل ہے لیکن اسے ناممکنات کی طرف لے جایا جا رہا ہے جو پاکستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔