نارووال،موٹر سائیکل سوار محنت کش کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق

اتوار 27 مئی 2018 18:50

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) موٹر سائیکل سوار محنت کش کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں تتلے پُل کا رہائشی حاجی بشیر رحمانی اپنی موٹر سائیکل پرکپڑا فروخت کرکے واپس گاؤں آرہا تھا کہ کے حبکوکو پاور پلانٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کنٹینر جا ٹکرایا،جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اور اسے فور ی طور پر تشویش ناک صورت حال کے پیش نظرہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں حاجی بشیر رحمانی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :