قطر میں سعودی عرب سمیت 4 خلیجی ممالک کی بنی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

اتوار 27 مئی 2018 18:50

قطر میں سعودی عرب سمیت 4 خلیجی ممالک کی بنی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے ..
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) قطر میں سعودی عرب سمیت 4 خلیجی ممالک کی بنی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر سے درآمد کی ہوئی اشیاء کو فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ان ممالک میں تیار کردہ تمام اشیاء کو قطر برآمد نہیں کیا جا سکے گا تاہم جو اشیاء ایئرپورٹ، بحری اڈوں اور دکانوں میں پہلے سے موجود ہیں ان کے حوالے سے کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔

قطر کی وزارت تجارت کی جانب سے تمام دکانداروں کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی تیار کردہ اشیاء کو فروخت کرنے پر تادیبی کارروائی کی جائے گی اس لیے تمام تاجر ان ممالک کی اشیاء کی خرید و فروخت سے اجتناب برتیں۔ اس حوالے سے وزارت تجارت کے اہلکار ایک ایک دکان کی جانچ پڑتال بھی کریں گے۔