راچڈیل سٹی اور ساہیوال جڑواں شہرہیں، حاجی سہیل انجم انصاری

اتوار 27 مئی 2018 19:10

ساہیوال۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) سابق صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ برطانوی سٹی راچڈیل اور ساہیوال تاریخی شہر ہے جو پہلے ہی جڑواں شہر قرار دیئے جاچکے ہیں۔ اب اس منصوبے پر ہم راچڈیل انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرینگے جس کا فائدہ نہ صرف دونوںشہروںکے لوگوںکو ہوگا بلکہ یہ ایکدوسرے کی ثقافت کے متعلق بھی جان سکیںگے۔

وہ گزشتہ روز برطانیہ میں راچڈیل کے میئر محمد زمان سے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پر راچڈیل کی عدالت کے جج غلام رسول شہزاد ‘ معروف سولسٹر صہیب احمد ‘ بزنس مین میاں محمد اشرف انصاری‘ عدیل مشتاق ‘حاجی لیاقت علی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔ حاجی سہیل انجم انصاری نے راچڈیل میئر کو ساہیوال آنے کی دعوت دی جو انہوںنے قبول کرتے ہوئے اکتوبر میں ساہیوال آنے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راچڈیل کے میئر محمد زمان نے حاجی سہیل انجم انصاری کی کاوش کوسراہا اور کہاکہ ہم بھی دونوں تاریخی شہروںکے لئے آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے۔ انہوںنے 14اگست پر راچڈیل میں منعقد ہونیوالی تقریب میں وفد کے ہمراہ شرکت کرنے کی اپیل کی۔ بعدازاں حاجی سہیل انجم انصاری نے راچڈیل کے میئر آفس میں وزیٹر بک پر اپنے تاثرات بھی درج کئے اور راچڈیل کے میئر نے انہیں خصوصی شیلڈ دی اور بیچ بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :