�لائی کو ن لیگ بھاری اکثریت سے کا میاب ہوگی، خواجہ سعد رفیق

اتوار 27 مئی 2018 19:10

اوکاڑہ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) عوام نے موجودہ حکومت کے ترقیاتی کام دیکھے ہیں، انشاء اللہ25جولائی کو ن لیگ بھاری اکثریت سے کا میاب ہوگی،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پرپر ہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو کے دوران کیا، اس مو قع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے اوکاڑہ ریاض الحق جج بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اسپیشل ٹرین کے ذریعے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچے جہاں اپنے مختصر قیام کے دوران انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمدشہباز شریف کا بیانیہ ایک ہی ہے، ہماری حکومت نے کراچی میں امن کی فضا ہموار کی ہے،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں اُن کے بڑے بھی ایسے ہی کرتے رہے ہیں ،پارٹی چھوڑ کر جانے والے نام نہاد وں کی الیکشن میں ضمانتیںضبط ہو جائیں گی، مخلص ورکرز ہی جیتیں گے،ن لیگ جس کو ٹکٹ دے گی عوام اسی کو ووٹ دیں گے ،مختلف صوبوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑی تو کریں گے،اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کی صفائی کا مکمل کام ڈمکو کمپنی کرے گی ،ڈمکو کمپنی 6 جون کو اس کا چارج لے گی ۔