خرم نواز گنڈاپور کی ویڈیو لیک کرنے پر منہاج القران انتظامیہ نے 320طالبات کو 31مئی تک ہاسٹل خالی کرنے کا حکم

جن طالبات کی جانب سے ویڈیو لیک کی گئی ان کو سزا دی جائے، طالبات کی منہاج القران انتظامیہ سے اپیل

اتوار 27 مئی 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کی ویڈیو لیک کرنے پر منہاج القران یونیورسٹی انتظامیہ نے 320طالبات کو 31مئی تک ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن یونیورسٹی میں عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور کے نارواں سلوک کی ویڈیو لیک کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے 31مئی تک 320طالبات کو ہاسٹل خالی کرکے گھروں میں چلے جانے کا حکم دے دیا ہے حلانکہ طالبات نے اپیل کی ہے کہ جن طالبات کی جانب سے ویڈیو لیک کی گئی ان کو سزا دی جائے 320طالبات کو ہاسٹل سے فارغ کرنا بہت بڑی ذیادتی ہے دوسری جانب طالبات کی والدین نے بھی اپیل کی ہے کہ کیا بچوں کی تعلیم خرم نواز گنڈاپور کے آگے اتنی خاکسار ہے کہ ان کو تعلیم کے حصول سے روکا جارہا ہے اور اگر بچیاںخرم نواز کا مکرو چہرہ قوم کے سامنے لے آئیں ہیں تو اس کی اتنی بڑی سزا دینا ذیادتی ہوگی

متعلقہ عنوان :