کرا چی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری

اتوار 27 مئی 2018 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی گئی,محکمہ موسمیات کے مطابق شہر منگل سے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہوگا، ہیٹ ویو کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی،ہیٹ ویو جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ سکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

سمندری ہوائیں21 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43فیصد ہے، محکمہ موسمیات نے مزید پیشن گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :