رانا ثناء اللہ کا فیصل آباد کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا عندیہ

اتوار مئی 20:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) صو بائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے 2018ء کے عام انتخابات میں فیصل آباد کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا عندیہ، معتبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں این اے 106 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں نکل چکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے آبائی حلقہ 113سابقہ پی پی 70 سے اپنے داماد رانا احمد شہر یار اور بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے رہائشی علاقے پر مشتمل صو بائی اسمبلی کے نئے حلقہ 112سے خود الیکشن لڑنے کا عندیہ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی جماعت کے سرکردہ ارکان اسمبلی ‘ تنظیمی عہدیداروں اور سر گرم کارکنوں پر رانا ثناء اللہ نے اپنی اس خواہش کو ظاہر کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی قیادت انہیں این ای106‘ پی پی 112 ‘ پی پی 113کے ٹکٹس جاری کر دے گی ‘ واضح رہے کہ این اے 106سابقہ این اے 81 میں وزیر قانون کے مقابلے میں پارٹی ٹکٹ کے لئے یٰسین کسانہ بھی پر تول رہے ہیں تاہم رانا ثناء اللہ خاں نے این ای106سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے‘ اس حلقہ میں ان کا مقابلہ تحریک انصاف کے رانا آفتاب احمد خاں یا ڈاکٹر نثار جٹ کے ساتھ ہو گا‘ پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے چوہدری سعید اقبال جٹ بھی اس حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں‘ جہاں تک حلقہ پی پی 112کا تعلق ہے اس میں بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے ایم پی اے میاں طاہر جمیل پر ’’دست شفقت‘‘ رکھتے ہوئے انہیں انتخابی اکھاڑے میں اتار دیا ہے‘ میاں طاہر جمیل کی اس حلقہ میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے‘