فیصل آباد، گھریلو جھگڑے سے تنگ خاتون نے خود کشی کر لی

اتوار 27 مئی 2018 20:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) گھریلو جھگڑے سے تنگ خاتون نے خود کشی کر لی ،جبکہ زہر خورانی کا شکار نا معلوم نو جوان زندگی کی بازی ہار گیا آن لائن کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کی رہائشی 55سالہ ناصرہ بی بی زوجہ نذیر احمد نے گھریلو نا چاقی پرچوہے مار گولیاں نگل لیں جسے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکی جھنگ روڈ پر ملتان کا رہائشی30سالہ اسد ولد عارف کرنٹ لگنے سے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل جہاں اسے طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :