فیصل آباد، سرگودھا روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے دس سالہ بچے کوکچل ڈالا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سرگودھا روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے دس سالہ بچے کوکچل ڈالا جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 3افراد جاں بحق ، 9شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق لالیاں کے قریب ڈمپر نے سائیکل سوار دس سالہ کاشف کو ٹکر ماردی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا ‘لالیاں پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کردی جبکہ، ستیانہ روڈ 423گ ب کے قریب 50سالہ شبیر ولد خان محمد اپنی اہلیہ کو ثر بی بی کیساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اوکاڑہ سے فیصل آباد آرہا تھا کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے شبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون ہسپتال میں چل بسی ، علاوہ ازیں فیصل ہسپتال کے قریب محلہ جیون سنگھ کا رہائشی کیری ڈبہ ڈرائیور 60سالہ محمد اشرف ولد جمال دین سمندری روڈ ڈی ٹائپ پل پر کھڑے موٹر سائیکل کو لینے پیدل جارہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے دم توڑ گیا ایم ٹی ایم کمپنی کی گاڑی کا ویل کھلنے سے بس الٹنے سے سوار چار مزور اور ڈرائیور زخمی ہو گیا زخمی ہونے والوں میں ڈجکوٹ کے رہائشی عمران ولد امتیاز کامران ولد رفیق ، عامر ولد منشاء ، عابدہ زوجہ خادم حسین اور 92گ ب کا رہائشی اختر ولد مقبول شامل ہے ، جبکہ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ شاہد ولد منیر ، چالیس سالہ عتیق ولد عبدالرشید، 32سالہ خالد ولد منیر اور 26سالہ عمر دراز سکنہ 226ر ب زخمی ہو گئی