خلیجی بحران مشرقی افریقا کے لیے باعثِ نقصان ہے، یورپی یونین

اتوار 27 مئی 2018 20:10

ْ برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) یورپی یونین کے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ خلیج کی عرب ریاستوں کا سفارتی بحران مشرقی افریقا اور خاص طور پر قرنِ افریقا میں امن و استحکام کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کے خصوصی مندوب الیگزانڈر رونڈوس نے کہا کہ اس بحران سے قرن افریقا میں امن کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے،صومالیہ میں متحدہ عرب امارات اثر و رسوخ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے اور اس باعث ان ملکوں میں بھی تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ خلیج کی عرب ریاستوں کا بحران سعودی عرب اور قطر کے درمیان شروع ہوا اور پھر سعودی حلیف ممالک متحدہ عرب امارات،، بحرین، اور مصر بھی اس میں شامل ہو گئے۔