کولمبیا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شامل ہو رہا ہے، کولمبین صدر

اتوار مئی 20:10

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے صدرخوان مانوئل سانتوس نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ان کا ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بن جائیگا۔ اس طرح لاطینی امریکا میں کولمبیا پہلا ملک ہو گا جو نیٹو کا باقاعدہ رکن ہو گا۔

(جاری ہے)

سانتوس کے مطابق اس شمولیت کی بدولت ان کا ملک نیٹو کا گلوبل پارٹنر بن جائیگا۔ نیٹو کے دیگر گلوبل پارٹنرز میں افغانستان،،آسٹریلیا،،عراق،،جاپان، جمہوریہ کوریا،منگولیا،نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔کولمبیا کے نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ مئی 2017 میں کیا گیا تھا جب اس ملک نے بائیں بازو کے باغیوں سے امن ڈیل طے کی تھی۔کولمبین صدراس ڈیل پر امن کا نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں۔