سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا بھی میچ فکسرز کے ساتھی نکلے

روبن مورس نے چینل کے خفیہ رپورٹر کے ساتھ فکسنگ کے معاملات طے کئے ہیں ،الجزیرہ کا دعویٰ

اتوار 27 مئی 2018 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سابق پاکستانی کرکٹر حسن رضا بھی میچ فکسرز کے ساتھی نکلے۔سابق بھارتی کرکٹر روبن مورس کے ساتھ میچ فکسنگ ڈیل میں موجود تھے۔ غیر ملکی ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن میں حسن رضا کو روبن مورس کے ساتھ دکھایا گیا۔سابق پاکستانی کرکٹرحسن رضا بھی میچ فکسرز کیساتھی نکلے۔سابق بھارتی کرکٹر روبن مورس کے ساتھ میچ فکسنگ ڈیل میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن میں حسن رضا کو روبن مورس کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ٹی وی کے اسٹنگ آپریشن کی میٹنگ میں حسن رضا موجود تھے لیکن انہوں نے کسی بات میں حصہ نہیں لیا۔روبن مورس نے فکسنگ کے لئے دبئی میں ایک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کرانے کا پلان بنایا۔ روبن مورس اور حسن رضا متنازع انڈین کرکٹ لیگ میں ممبئی چیمپئنز ٹیم کا حصہ بھی رہے۔ الجزیرہ ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ روبن مورس نے چینل کے خفیہ رپورٹر کے ساتھ فکسنگ کے معاملات طے کئے ہیں

متعلقہ عنوان :