کیوبا؛شدید بارشوں کے باعث متعدد شوگر ملوں کی پیداوار میں کمی

اتوار مئی 20:10

ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) کیوبا کی حکومت نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ملک کی کئی شوگر ملوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی جس کے باعث رواں سال چینی کی درآمد کا امکان ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ ملک میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث کئی شوگر ملوں کی پیداوار میں 40 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پیداوار میں کمی کے باعث ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے چینی کی درآمد کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث خام چینی کی پیداوار 1.3 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی تاہم اب یہ مقدار 1.1 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کیوبا کی چینی کی کھپت 6-7 لاکھ ٹن سالانہ ہے اور یہ 4 لاکھ ٹن چین کو برا?مد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :