سبزیوں کی قومی برآمدات میں 15 فیصد کمی ریکارڈ

اتوار 27 مئی 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) اپریل 2018ء کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ اپریل 2018ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 30.6 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جکبہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 35.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،اس طرح اپریل 2017ئ کے مقابلہ میں اپریل 2018ء کے دوران سبزیوں کی قومی برآمدات میں 5.2 ملین ڈالر یقینی 15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :