دنیا بھرمیں تمباکو کا عالمی دن 31 مئی کو منایا جائیگا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) دنیا بھر میں ہر سال 31 مئی کو تمباکو کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد تمباکو نوشی کے رجحان میں کمی اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سالوں کی طرح رواں سال بھی ملک بھر تمباکو کے عالمی دن کی مناسبت سے مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا،تا کہ انسانی صحت کے حوالے سے تمباکو کے مضر اثرات سے عوام الناس میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ سرکاری اورغیر سرکاری اداروں کی جانب سے 31 مئی کو ورلڈ ٹوبیکو کے موقع پر خصوصی پروگرامز، سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :