گجرات :تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،6 دہشتگرد ہلاک

خودکش جیکٹس، دھماکا خیز مواد اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ، ہلاک دہشت گرد فیروز پور روڈ، بیدیاں روڈ سمیت لاہور میں متعدد بم دھماکوں میں ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

اتوار 27 مئی 2018 20:10

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، پنجاب کو بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا، گجرات میں مقابلے کے بعد ریڈ بک میں شامل کالعدم تنظیم کے چھ کارندے مارے گئے۔خودکش جیکٹس، دھماکا خیز مواد اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کرلیے گئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ گجرات نے بڑی کارروائی کر کے پنجاب کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق نہر اپر جہلم پر شادی وال پاور سٹیشن کی خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی۔ تین موٹر سائیکل پر سوار 9 دہشتگرد شادی وال سے آئے۔روکے جانے پر انہوں نے گولیاں برسا دیں، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے چھ کارندے مارے گئے۔ مرنے والوں میں سرگودھا کا محمد صہیب، عبدالمقیم، محمد فیصل نثار، محمد عثمان عبدالعظیم اور مظفر گڑھ کا رئوف احمد طارق شامل ہے۔

(جاری ہے)

ماسٹر مائنڈ صہیب بریگیڈیئر ظہور قادری کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھا۔دہشتگردوں سے دو خودکش جیکٹس، کلاشنکوف، پستول، ڈیٹونیٹر سمیت اسلحہ اور دھماکا خیز مواد اور حساس تنصیب کا نقشہ بھی برآمد ہوا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر تین دہشتگرد فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے فیروز پور روڈ، بیدیاں روڈ سمیت لاہور میں متعدد بم دھماکوں میں ملوث تھی...