وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کر دیا

آئین میں شہری کو حاصل تمام حقوق جی بی کے لوگوںکو میسرہیں، کہ بہت بڑی مثبت پیشرفت ہے ،مسلم لیگ ن کواپنے ترقیاتی کاموں پر فخر ہے، سی پیک سے گلگت بلتستان سمیت ملک اور خطے میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا،حکومت نے جی بی کے اختیارات اب گلگت کے عوام کے حوالے کر دیئے وہ خود اختیارات کا صیح سمت میں استعمال کرکے علاقے کو ترقی سے مستفید کریں،وزیر اعظم کاگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

اتوار 27 مئی 2018 20:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیلئے اتوار کے روز ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے۔ گلگت ائر پورٹ آمد پر گورنر میر غضنفر علی خان وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور دوسرے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے چنار گارڈن گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کے شہدا کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کیاجو کہ جدید طرز کی عمارت 91 کروڑ روپے کی لاگت سے بارہ سال میں مکمل کی گئی ہیوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن گلگت بلتستان کیلئے ایک بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ہم نے کچھ ایسی خاص اصلاحات کی ہیںجس میں جی بی کے اندر ترقی کی منازل طے ہونگی آج جی بی کی عوام کو تمام حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اختلاف رائے کی سمجھ نہیں آئی حالانکہ اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے لیکن ہمیشہ اختلاف رائے اصولوں پر ہونا چاہیے اور اس کا جواب موقف بھی سننا چاہیے انہوں نے کہا کہ آئین میں شہری کو حاصل ہونے والے تمام بنیادی حقوق گلگت بلتستان کے رہنے والوں کو میسر ہیں 18ویں ترمیم کے بعد دوسرے صوبوں کی طرح جی بی کو بھی اختیارات حاصل ہیں جو کہ ایک بہت بڑی مثبت پیشرفت ہے وزیر اعظم نے کہا کہ آج جی بی کو دوسرے صوبوں سے زیادہ اختیارات حاصل ہیں اور جی بی کا گورنر کہیں اور سے نہیں بلکہ گلگت بلتستان سے ہی ہوگا اور سول سرونٹ سنٹر بھی جی بھی کا ہی بنایا گیا ہے شاہد خاقان عباسی سے نے کہا کہ عشروں سے بند سکیمیں مسلم لیگ ن نے مکمل کی ہیں جب میں دسویں کلاس میںتھا تو اس وقت لواری ٹنل کی بنیاد رکھی گئی لیکن آج مسلم لیگ ن نہیں ہی اپنے دورے حکومت میں خطیر رقم سے لواری ٹنل کو مکمل کرکے اس کا افتتاح کردیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ترقیاتی کاموں پر فخر ہے سی پیک سے گلگت بلتستان سمیت ملک اور خطے میں خوشحالی ؂کا دور دورہ ہوگا اور بہت جلد گلگت بلتستان بھی ملک کا سب سے خوشحال علاقہ ہوگا آج جی بی کے اختیارات اب گلگت کے عوام کے پاس ہیں اور اب وہ خود اختیارات کا صیح سمت میں استعمال کرکے علاقے کو ترقی سے مستفید کریں اس کے علاوہ وزیراعظم نے گلگت نلتر ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے دونوں علاقوں کے درمیان مسافت دو گھنٹے سے کم ہوکر آدھا گھنٹہ رہ جائے گی جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جبکہ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان سیکرٹریٹ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔